جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںقلعہ عبداللہ کی گلستان مارکیٹ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں...

قلعہ عبداللہ کی گلستان مارکیٹ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے، نورمحمد خان دمڑ

کوئٹہ:مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے قلعہ عبداللہ کے علاقہ گلستان میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکہ میں معصوم اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ واقعہ انسانیت سوز واقعہ ہے۔صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا بلکہ حکومت ان کی ہر ممکن معاونت کرے گی انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں کی شہادت نے ہر دل کو رنجیدہ کر دیا ہے۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے یہ جنگ ہماری قومی بقا اور سلامتی کی جنگ ہے اور دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ ایسے بزدلانہ حملوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے