بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمسائل گھمبیر ہوسکتے ہیں،سازش کے تحت اخباری صنعت ختم کرنیکی کوشش ہورہی...

مسائل گھمبیر ہوسکتے ہیں،سازش کے تحت اخباری صنعت ختم کرنیکی کوشش ہورہی ہے،بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ومرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری کی قیادت میں بی این پی کے وفد کی اظہار یکجہتی کیلئے ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے علامتی احتجاجی کیمپ آمد۔وفد میں ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی،ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ضلعی سیکرٹری اطلاعات نسیم جاوید ہزارہ،سینئر رہنما کیپٹن محمد علی ہزارہ شامل تھے۔ اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی عبدالغفار لانگو اور جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان ترین اور بہرام بلوچ نے بی این پی کے وفد کو پرنٹ میڈیا سمیت اخبار مارکیٹ کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت بلوچستان پرنٹ میڈیا کے اشتہارات کو BPPRA پر متنقل کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں ایک ڈرافٹ پر کام جاری ہے اگر ایسی کوئی قانون سازی کی گئی تو صوبے میں پرنٹ میڈیا سمیت صحافیوں کا مستقبل مخدوش اور پرنٹ میڈیا ختم ہوجائے گا چونکہ بلوچستان میں صنعتی زونز نہیں اسلئے بلوچستان میں پرنٹ میڈیا کا انحصار صرف حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری اشتہارات پر ہی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بی این پی کے ضلعی صدر غلام نبی مری کا کہنا تھا کہ حکومتیں تو اپنے صنعتوں کو مضبوط کرتی ہیں جبکہ بلوچستان میں سازش کے تحت روزگار فراہم کرنے والی اخباری صنعت کو ہی ختم کیا جارہا ہے،بلوچستان میں پہلے ہی امن وامان کا مسئلہ درپیش ہے ایسے فیصلوں سے مسائل مزید گھمبیر ہوسکتے ہیں حکومت پرنٹ میڈیا کے مسائل حل کرے نہ کہ ان میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ زبردستی کی پالیسیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ مسائل کم ہونے کا نام نہیں لے رہے،بزور طاقت پالیسیوں کے نفاذ کا رد عمل ضرور آتا ہے جس کا اثر پورے صوبے پر پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرنٹ میڈیا سے اسی صوبے کے لوگ وابستہ ہیں ہم کسی صورت حکومت کی جانب سے ناروا سلوک کو قبول نہیں کرینگے کیونکہ بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کے ہر مسئلہ کو اپنا مسئلہ سمجھتی ہے،انہوں نے کہا کہ بی این پی نے بلوچستان کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں آپ کو بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے ہمت پیدا کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی کے بیانات کی اشاعت پر غیر اعلانیہ پابندی عائد ہے،ہماری پارٹی پارلیمان کا حصہ بھی نہیں لیکن پھر بھی ہم اپنے صوبے کے پرنٹ میڈیا کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ بی این پی کے ضلعی صدر غلام نبی مری کا مزید کہنا تھا کہ اب حکومت کو ہمارے صوبے کا پرنٹ میڈیا بھی برداشت نہیں انہوں نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی طرف سے بھی اظہار یکجہتی اور ہر فورم پر ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے