جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںموجودہ حکومت کے قیام کے بعد صحت اور طبی سہولیات کی فراہمی...

موجودہ حکومت کے قیام کے بعد صحت اور طبی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی گئی ہے‘ سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی)کالج کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ادارے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، متعلقہ حکام اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔وزیر اعلی نے طلبا و طالبات کے ہاسٹلز کی تزئین و آرائش، فٹسال گرانڈ، اور کالج میں انٹری کے لیے بائیو میٹرک نظام کا افتتاح کیا۔ علاوہ ازیں، انہوں نے کالج کی نئی لائبریری کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ زیر تعمیر کرکٹ گرانڈ، لیبارٹری، آڈیٹوریم، پارک، کنٹرول روم اور کیفے ٹیریا کا بھی معائنہ کیا۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بی ایم سی نے ملک کے لیے بہترین ڈاکٹرز تیار کیے ہیں
اور یہ ادارہ فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے پرنسپل کالج کو مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ طلبا اور فیکلٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت شفافیت، میرٹ اور مثر منصوبہ بندی کو یقینی بنا کر تمام شعبوں میں بہتری لا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پسند ناپسند پر مبنی فیصلوں سے نظام متاثر ہوتا ہے، اس لیے شفاف طرز حکمرانی کو اپنانا ناگزیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے قیام کے بعد صحت اور طبی سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کالج کی شاندار تزئین و آرائش پر صوبائی وزیر صحت، بی ایم سی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب میں صوبائی وزرا بخت محمد کاکڑ، میر شعیب احمد نوشیروانی، میر عاصم کرد گیلو، پارلیمانی سیکرٹریز میر لیاقت لہڑی، زرک خان مندوخیل، میر عبید گورگیج، اراکین اسمبلی حاجی علی مدد جتک، ملک نعیم خان بازئی، نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے