جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںوزیراعلیٰ بلوچستان سے اخباری صنعت کو بہتر اقدامات کی امیدیں وابستہ ہیں،ایکشن...

وزیراعلیٰ بلوچستان سے اخباری صنعت کو بہتر اقدامات کی امیدیں وابستہ ہیں،ایکشن کمیٹی

کوئٹہ:ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات و جرائد کے مدیران کی بڑی تعداد شریک تھی۔احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے اپنا مطالبہ دھراتے ہوئے کہا کہ اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے سے پوری اخباری صنعت بندش کی طرف چلی جائے گی۔ صوبے کی واحد صنعت کی بندش کی وجہ سے ہزاروں لوگ بیروزگار ہو جائیں گے۔ بلوچستان کے معروضی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت پرنٹ میڈیا اور وابستہ لوگو ں کی سرپرستی کرے۔باہمی رضامندی سے ایسی مثبت پالیسیاں تشکیل دی جائیں جس سے اخبارات وجرائد سمیت صنعت سے وابستہ ہر شعبہ بہتر انداز میں مستفید اور حکومتی تشہیر بھی مزید بہتر انداز سے ہوسکے، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پوری اخباری صنعت کو مزید بہتر اقدامات کی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ موجودہ دور حکومت میں ہی فنڈز کی کمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوپایا ہے جس کے سبب اخباری صنعت کے مسائل میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے،شرکاء نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ صوبے کی واحد اخبار مارکیٹ کے مسائل تاحال حل طلب ہیں جس پر آپ کے احکامات کے باوجود عملدرآمد نہیں ہو پایا۔علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی واحد صنعت کے تحفظ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہونگے۔احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد وزیراطلاعات کا تقرر کیا جائے تاکہ صوبائی محکمہ اطلاعات مزید فعال اور موثر کرداراداکرسکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے