جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں خواتین کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے،...

بلوچستان میں خواتین کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے، راحیلہ درانی

کوئٹہ:صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی نے خواتین اور لڑکیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت بلوچستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس حوالے سے ان کی صحت اور حفظان صحت (MHH) کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے ایم ایچ ایم ورکنگ گروپ (MHMWG) سیکرٹریٹ بلوچستان اور جی آئی زیڈ پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا
جس میں ایم ایچ ڈے 2025 کی تیاریوں اور صوبے میں جاری ایم ایچ ایچ کیحوالے سے مجموعی کام کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈاکٹر طاہرہ کمال بلوچ، چیئرپرسن، ایم ایچ ایم ڈبلیو جی سیکریٹریٹ، فوزیہ شاہین، سابق چیئرپرسن، بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن، زلیخا کریم بلیدی،شریک چیئرپرسن، ایم ایچ ایم ڈبلیو جی سیکریٹریٹ، ڈاکٹر نیلوفر جمیل، ماہر ماحولیات اور ایم ایچ ایم ڈبلیو جی سیکریٹریٹ کی صوبائی کوآرڈینیٹر شاہانہ تبسم نے شرکت کی۔
قبل ازیں، ڈاکٹر طاہرہ نے صوبائی وزیر تعلیم کو ایم ایچ ڈے کی تیاریوں کے حوالے سے پیش رفت، صوبائی ایم ایچ ایچ پالیسی اور سٹریٹجی کی، ایم ایچ ایچ ٹیکس اصلاحات سے متعلق اب تک کی کامیابیوں، اور ایم ایچ ایم ڈبلیو جی سیکرٹریٹ کی ادارہ جاتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے درکار اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔شرکاء نے MH ڈے کی منصوبہ بندی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مضبوط کوآرڈینیشن،سٹیک ہولڈر میں باہمی تعاون، اور عوامی شعور کی بیداری کے لیے دن کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے