منگل, اگست 5, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںضلع کچھی میں داخلہ مہم کامیابی سے مکمل، 6085 طلبا و طالبات...

ضلع کچھی میں داخلہ مہم کامیابی سے مکمل، 6085 طلبا و طالبات سکولوں میں داخل

کوئٹہ:ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کچھی میں داخلہ مہم کامیابی سے مکمل ہو چکی ہے، جس کے تحت کل 6085 طلبا و طالبات کو مختلف سرکاری اسکولوں میں داخل کرایا گیا۔ پریس کانفرنس میں ڈی ای او احکام الدین ساتکزئی، یونیسیف کے ضلعی سربراہ اعظم مری اور اساتذہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی والدین، باشعور افراد اور علاقائی تعاون کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ تعلیمی سال میں داخلہ کے نئے ہدف کے ساتھ ساتھ ضلع میں شرح خواندگی بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب ممکن نہیں، اس لیے تمام قبائلی، سیاسی، سماجی و مذہبی حلقوں کو تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے یونیسف کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے سیلاب کے بعد مختصر وقت میں ضلع کچھی میں بڑی تعداد میں اسکولوں کی مرمت کر کے تعلیم کے عمل کو جاری رکھا۔ڈی ای او احکام الدین ساتکزئی نے کہا کہ تعلیم اللہ کی عطا کردہ نعمت ہے جو انسان کو شعور دیتی ہے۔
تعلیم سے ہی بچوں کو روشن مستقبل دیا جا سکتا ہے اور نئی نسل کو کتاب سے جوڑ کر جہالت کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پڑھا لکھا کچھی، پڑھا لکھا بلوچستان، پڑھا لکھا پاکستان” کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے