بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںخاران ٹو بیسمہ روڈ کی تعمیر سے تجارتی و سفری سہولتیں بہتر...

خاران ٹو بیسمہ روڈ کی تعمیر سے تجارتی و سفری سہولتیں بہتر ہوں گی، میر شعیب نوشیروانی

خاران:صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ خاران کے عوام سے کیے گئے وعدوں پر من و عن عملدرآمد جاری ہے۔ خاران ٹو احمد وال روڈ کے بعد اب خاران ٹو بیسمہ روڈ کی تعمیر سے عوام کو سفری سہولتیں ملیں گی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی بہتری آئے گی۔یہ بات انہوں نے نوشیروانی ہاس میں حاجی بشیر احمد شاہوزئی، امانت حسرت، ایڈوکیٹ امداد احمد پیرکزئی، ایڈوکیٹ وسیم اکرم قمبرانی و دیگر سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس خاران کو درپیش مسائل ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ حالیہ دنوں کیمپس کے طلبا و اساتذہ کے لیے ہاسٹل، ڈی ڈی او کوڈ، بجلی کے ٹرانسفارمر اور ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ڈھائی کروڑ روپے ریلیز کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کے فروغ میں یونیورسٹیوں کا اہم کردار ہوتا ہے، جو نہ صرف ہنر مند افراد تیار کرتی ہیں بلکہ تحقیق، ادارہ سازی، اور شعوری ارتقا میں بھی رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے