کوئٹہ:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بھارتی میزائل حملہ کی پرزور مزمت کرتے ہوئے کہا ھے کہ پاک افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی غرور و تکبر کو خاک میں ملا کر ثابت کردیا کہ پاکستان جہاں امن کا داعی ھے وہاں افواج پاکستان جارح کو عبرت ناک سبق سکھانے میں دیر نہیں کرتیں۔ بھارتی دھشت گرد افواج نے حسب روایت رات کے اندھیرے میں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیئے بین الاقوامی قوانین کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہوئے آزادکشمیر و پاکستان پر میزائل داغ کر بے گناہ شہریوں کو شہید و زخمی کیا مسجد اور دینی مدارس کو نشانہ بنایا جس کا پاکستان اینٹ کا جواب پتھر سے دے گا انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل پاک افواج کی موجودگی میں دشمن اپنے مزموم مقاصد کی تکمیل میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ ملکی دفاع اور جوابی وار کے حوالہ سے افواج پاکستان کا کوئی ثانی نہیں بھارت کی جانب سے میزائل حملے کھلی جارحیت ہے، بھارت کی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے مسجدوں کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے،پاکستان نے دشمن کو مثر جواب دیا، 5 بھارتی طیارے تباہ کیا بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر جواب دیا جائے گا پاکستان نے کاپیکٹ ڈرون مار گرایا، دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کیا،دشمن کو ہر جارحیت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی،معصوم شہریوں اور عبادت گاہوں پر حملے بھارت کی بزدلی ہیں،پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت باز نہ آیا تو نتائج اس کے لیے بھیانک ہوں گے، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان کی فضائی برتری کا بھرپور مظاہرہ، دشمن پسپا کیا، عالمی برادری بھارت کی دہشتگردی کا نوٹس لے، بھارتی ڈرون گرا کر دشمن کو واضح پیغام دیا گیا، ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، ہر حملے کا دنداں شکن جواب دیا جائے گا، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔