کوئٹہ:صوبائی مشیر و ایڈوائزر وزیراعلی بلوچستان محترمہ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بھارت کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے نہ صرف پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہیں بلکہ علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے جنگی جنون اور اشتعال انگیزی کا فوری نوٹس لے، کیونکہ یہ پورے جنوبی ایشیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور اور مثر جواب دینے کی صلاحیت افواج پاکستان رکھتی ہیں اور دے رہی ہیں۔