مستونگ:بلو چستان کے ضلع مستونگ میں مسلح مو ٹر سائیکل سواروں کی گاڑی پر فا ئرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز بلو چستان کے ضلع مستونگ کے تیری روڈ کلی ہزار خان کے قریب مسلح موٹر سائیکل سوارافراد نے ٹوڈی گاڑی میں سوار افراد پر کلا شنکو ف اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون بی بی پروین، محمد اعظم سما لا نی اور آغا محمد سما لا نی مو قع پرجاں بحق ہو گئے جن کی نعشوں کو ضابطے کی کا رروائی کے لئے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے بتا یا جا رہا ہے کہ مقتولین کا نک کے رہا ئشی تھے جو مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں انہیں مسلح افراد نے فا ئرنگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ واقعہ سے متعلق لیویز فورس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔