بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںٹیکنالوجی کا بھر پور اور موثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے‘شہباز شریف

ٹیکنالوجی کا بھر پور اور موثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے‘شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا بھر پور اور موثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے، 2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے،دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو دعوت ہے کہ وہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ڈیجیٹل ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ 11 ممالک سے آنے والے آئی ٹی کے وزرا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی بدولت آج کی دنیا میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے اور اب وہ اس سے بہت مختلف ہے جیسی دو دہائیاں قبل تھی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے شعبوں کی طرح پاکستان کے نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی بہت آگے ہیں اور دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی اہم اقدامات کیے ہیں اور طلبہ و طالبات میں بڑے پیمانے پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔15 سے 30 سال تک عمر کے افراد بہت انرجیٹک ہیں اور حکومت ان کو مزید مواقع فراہم کر رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے وفاق کے علاوہ ملک کے چاروں صوبوں میں کیا گیا ہے۔
انہوں نے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ملک کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ مارچ کے دوران ان کی جانب سے چار اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی ترسیلات زر ملک میں بھجوائی گئیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔وزیراعظم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ملک ٹیکنالوجی کے شعبہ میں مزید آگے بڑھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا ڈیجیٹلائز ہو رہی ہے اور ٹیکنالوجی آج ہر شعبے میں اہم اثر رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایف ڈی آئی فورم ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ٹیکنالوجی کا بھر پور اور موثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا تناسب نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اور پنجاب میں آئی ٹی کے شعبے نے بہت ترقی کی ہے۔ ہم نے نوجوانوں کی فلاح کے لیے منصوبوں کا آغاز بہت پہلے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہونہار طلبا کو لیپ ٹاپ دیئے گئے۔ اور شعبہ ٹیکنالوجی میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ جبکہ زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیف سٹی کا تصور پیش کیا گیا۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)میں نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کا بڑا منصوبہ بنایا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے