بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستاننوجوان ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، جعفرخان مندوخیل

نوجوان ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، جعفرخان مندوخیل

کوئٹہ:گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بیوٹمز یونیورسٹی میں "پیغام پاکستان” کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، جو حب الوطنی اور شاندار صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو انتہاپسندی، نفرت، تشدد اور فرقہ واریت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے قومی یکجہتی اور فکری ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے۔گورنر مندوخیل نے سیمینار کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بروقت اقدامات نوجوانوں کی تربیت اور رہنمائی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جو افراد تربیت دے رہے ہیں،

انہیں خود بھی ان اصولوں پر عمل کرکے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل بننا ہوگا۔تقریب میں بیوٹمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ، اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی ڈاکٹر ضیا الحق، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میروائس کاسی سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔گورنر نے کہا کہ پاکستان کو ایک مضبوط، ترقی یافتہ اور پرامن ملک بنانے کے لیے ہمیں آئین اور جمہوری اصولوں کی روشنی میں متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے اکابرین کے خوابوں کو عملی جامہ پہنائیں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملکی ترقی کے لیے استعمال کریں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے