بدھ, اپریل 30, 2025
ہومپاکستانکاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی تیزی کے بعد...

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی تیزی کے بعد مندی

کراچی:کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی تیزی کے بعدد مندی کا رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1400پوائٹس گھٹ گیا۔مارکیٹ 1لاکھ15ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 204ارب روپے کی کمی واقع ہوئی اور 69.71فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوااور کاروباری تیزی سے 1602پوائنتس کے اضافے سے انڈیکس 1لاکھ16ہزار658پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا بعدازاں فروخت کا دبا غالب آگیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبارکے اختتام پر انڈیکس 1405پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ14ہزار63پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 529پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 35ہزار33پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 72ہزار114پوائنٹس سے کم ہو کر 71ہزار163پوائنٹس پر آگیا۔
کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 204ارب40کروڑ79لاکھ11ہزار596روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ کیپٹیلائزیشن 13891ارب97کروڑ73لاکھ50ہزار610روپیرہ گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 26ارب روپے مالیت کے 42کروڑ39لاکھ38ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 27ارب روپے مالیت کے 47کروڑ10لاکھ72ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 449کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 93کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،313میں کمی اور43کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،پاور سیمنٹ،ورلڈ کال ٹیلی کام،پاک الیکٹرون اور میپل لیف سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کا بھاو 326.25روپے بڑھ کر 3608.54روپے ہو گیا اسی طرح 260روپے اضافے سے یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کا بھاو 23161روپے پر جا پہنچا جبکہ سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کا بھاو 50.25روپے کمی سے 1309.74روپیہو گیا اسی طرح 47.20روپیکمی سے سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 1055.70روپے پر آ گئی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے