بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانجیکب آبادمیں پولیس کی کارروائی، ڈاکوؤں کے گینگ کے 2 اہم کارندے...

جیکب آبادمیں پولیس کی کارروائی، ڈاکوؤں کے گینگ کے 2 اہم کارندے گرفتار

جیکب آباد: جیکب آبادمیں پولیس کی کارروائی، ڈاکوؤں کے گینگ کے 2 اہم کارندے گرفتار، چھینی کی نقدی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے کاروائی کے دوران شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کے گینگ کے 2 اہم کارندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر مختلف مقامات پر چھاپوں کو دوران دو ملزمان غلام سرور چانڈیو اور عبداللہ بھٹی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے شہری سے لوٹی گئی نقدی، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، حراست میں لیے گئے ملزمان نے دو ماہ قبل مویشی کے بیوپاری سے 10 لاکھ نقدی چھینی تھی جس میں سے 3 لاکھ روپے گرفتار ملزمان سے برآمد کرلیے گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے