بدھ, اپریل 30, 2025
ہومبلوچستانعلی احمد کردجمہوریت کی آڑ میں بدترین آمریت مسلط کی گئی ہے

علی احمد کردجمہوریت کی آڑ میں بدترین آمریت مسلط کی گئی ہے

کوئٹہ: بلوچستان کے وکلا علی احمد کرد، راحب بلیدی ایڈووکیٹ و دیگر نے سندھ کے وکلاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں کینالز کے معاملے پر وکلاء سراپا احتجاج ہیں کوئی بات سننے والا نہیں ہے۔ جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کیخلاف ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں جمہوریت کی آڑ میں بدترین آمریت مسلط کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ، شمس رند ایڈووکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وکلا اپنے حقوق کیلئے احتجاج کررہے
لیکن حکومت ان کے جائز مطالبہ پر عملدآمد کرنے سے گریزاں ہے طویل احتجاج کے باوجود مسئلہ حل نہ کرنا سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔26 ویں آئینی ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے کراچی کے وکلا نے کینالز کے فیصلے کو واپس لینے کیلئے 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہمارے احتجاج کا مقصد سندھ کے وکلا کیساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلیلہ حیدر ایڈووکیٹ کیخلاف ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت ہورہی ہے 26 ویں ترمیم کیخلاف تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں پاکستان میں نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ہم عدلیہ کی آزادی چاہتے ہیں بلوچستان کے وکلا ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہے بندوق کے زور پر فیصلے مسلط کرنے کے منفی نتائج برآمد ہوں گے جس سے حالات مزید خراب ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے