بدھ, اپریل 30, 2025
ہومپاکستانبھارت دہشتگردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے، عطاء اللہ تارڑ

بھارت دہشتگردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی کا سب سے بڑا سپانسر ہے،پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں،پہلگام واقعہ پر پاکستان کا نکتہ نظر واضح ہے،یہ کیسی الزام تراشی ہے واقعہ کے دس منٹ کے اندر ہی ایف آئی آر درج ہوگئی نہ ثبوت اکٹھ کئے گئے نہ فرانزک رپورٹ تیار کی گئی،اکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے،90ہزار جانوں کی قربانی دی، ہم فتنہ الخوارج سمیت دہشتگردوں کے خلاف آج تک جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان ذمہ دار ملک ہے اور دنیا میں امن چاہتا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،مقبوضہ کشمیر میں 8 سے 9 لاکھ بھارتی قابض فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے،ہم مہمان نواز قوم ہیں، پلوامہ حملے کے بعد بھی بھارتی پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بچگانہ اور غیر سنجیدہ حرکت ہے۔۔وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پہلگام واقعے کے حوالے سے اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان کا نکتہ نظر واضح ہے، پاکستان خود دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، اتنی قربانیاں کسی اور ملک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نہیں دیں، ہماری سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والوں اداروں، پولیس اور سول سوسائٹی نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ کہ بھارت دہشتگردی کوسپانسرکرتا ہے، دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کیملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے باعث پاکستان کو معاشی نقصان کا سامنا ہے، پاکستان کو سینکڑوں بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے اور ہم فتنہ الخوارج سمیت دہشتگردوں کے خلاف آج تک جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول میں ہے، پاکستان کو اس صورتحال میں عالمی برادری کی حمایت کی ضرورت ہے، بلوچستان میں جعفرایکسپریس واقعے کے سب گواہ ہیں، یہ ایک غیرمعمولی واقعہ تھا جس میں ریل کو ہائی جیک کیا گیا، معصوم سویلین کو یرغمال بنایا گیا، بھارت کے علاوہ اس واقعے کی پوری دنیا نے مذمت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ بھارت نے جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت نہیں کی، یہ ایک دہشتگردی کا واقعہ تھا جو معصوم شہریوں کے خلاف تھا، بھارت نے اس واقعے کی سادہ الفاظ میں بھی مذمت کرنے سے کیوں ہچکچاہٹ محسوس کی، کیا وجہ ہے کہ جب بھی ہم دہشتگردی کے کسی واقعے کا سامنا کرتے ہیں اور دہشتگردی کے واقعے میں معصوم شہری مارے جاتے ہیں تو ہمارا پڑوسی بھارت خوشیاں مناتا ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ بھارت دہشتگردی کو اسپانسر کرنے والا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو جو انڈین نیوی میں کمیشن آفیسر تھا، پاکستان میں جاسوسی کرتے پکڑا گیا، وہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھی ملوث ہے، کینیڈا اور امریکا میں سکھ رہنماؤں کو بھارت نے ٹارگٹ کیا، اس سے ثابت ہوا کہ بھارت دنیا بھر میں دہشتگردی کو اسپانسر کررہا ہے، بھارتی دہشتگردی سے متاثرہ ممالک نے اس حوالے سے ثبوت بھی پیش کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کررہا ہے، ہر روز پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کررہا ہے، پہلگام لائن آف کنٹرول سے 150 کلومیٹر دور ہے تو اس کا الزام پاکستان پر کیوں لگایا جارہا ہے؟ کیا بھارت کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں، کیا بھارت کے پاس کوئی دلیل ہے جس سے پاکستان پر الزام کو ثابت کرسکے، کیا وجہ ہے کہ پہلگام واقعے کے 10 منٹ بعد ہی اس کی ایف آر بھی درج ہوگئی، کیا کسی بھی تحقیقاتی ایجنسی کے لیے یہ ممکن ہے کہ وہ 10 منٹ میں تحقیقات مکمل کرکے ایف آئی آر درج کروا لے۔عطاتارڑ نے کہا کہ کیا کسی تحقیقاتی ایجنسی نے ایف آئی آر سے قبل متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، وہاں سے ثبوت اکٹھے کیے، کیا فارنزک شواہد اکٹھے کیے گئے، کیا وجہ ہے کہ واقعے کی 10 منٹ میں ایف آر درج ہوگئی اور الزام پاکستان پر ڈال دیا گیا، پاکستان نے بھارت کو اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے کیوں کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کرنے والا ملک کس طرح ایسے واقعات میں ملوث ہوسکتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کوسپانسرکرتا ہے، لندن میں پاکستانی سفارتخانے پرحملہ بھارتی حکومت کی انتہا پسند سوچ کا عکاس ہے، پاکستان ذمہ دار ملک ہے اور دنیا میں امن چاہتا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنی سالمیت اورخودمختاری کا دفاع کرنا جانتا ہے، پاکستان ایٹمی ملک ہے اور پاکستان کے خلاف کوئی مہم جوئی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد کشمیر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں 8 سے 9 لاکھ بھارتی قابض فوج موجود ہے سوال پیدا ہوتا ہے کہ اتنی سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں کس طرح پہلگام واقعہ پیش آیا اتنی سیکورٹی فورسز کی موجودگی کے باوجود پہلگام واقعہ ہونا شرمناک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مہمان نواز قوم ہیں، پلوامہ حملے کے بعد بھی بھارتی پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بچگانہ اور غیر سنجیدہ حرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو جنگی اقدام سمجھا جائے گا عالمی قوانین کے مطابق سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا اس پورے ڈرامہ میں پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستان کی قوم متحد ہے بھارت کے اندر سے پہلگام واقعہ کے حوالے سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں علاج کے لئے بھارت جانے والے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا کہا جا رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے