جمعرات, نومبر 5, 2026
ہوماہم خبریںکھیلوں کی خبریںکرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے  پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اس سے قبل اکتوبر میں نیشن لیگ کے دوران ناروے کے خلاف میچ میں نہیں کھلائے جانے پر رونالڈو غصے میں پرتگال ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

بعد ازاں رونالڈو نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر نہیں ہورہے اور پرتگال کے کیمپ کو چھوڑ جانے پر وہ سزا کے مستحق ہیں، تاہم اب رونالڈو نے پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

رونالڈو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں کہا پرتگال کے عوام کے لیے اب وہ وقت آ گیا ہے کہ میں اپنی قومی ٹیم کی نمبر 7 والی شرٹ واپس کر دوں۔

انہوں نے مزید کہا میں نے کبھی یہ نہیں سمجھا کہ یہ صرف میری ملکیت ہے، لیکن 23 سال تک مجھے اسے پہننے، اس کا دفاع کرنے اور دنیا بھر کے اسٹیڈیمز میں اسے اپنے ساتھ لے جانے کا اعزاز اور ذمہ داری حاصل رہی۔

کرسٹیانو رونالڈو 18 سال کی عمر میں پرتگال کی نیشنل ٹیم میں منتخب ہوئے اور ان کا  تقریباً23 سالہ انٹرنیشنل دور ختم آج ہوگیا جب کہ رونالڈو نےانڈر 15 سے لے کر نیشنل ٹیم تک 25 سال پرتگال ٹیم کی نمائدگی کی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے سب سے زیادہ ریکارڈ 146 انٹرنیشنل گول اسکور کیے ہیں۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!