بدھ, نومبر 4, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمولانا ہدایت الرحمان کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، موقع آنے پر...

مولانا ہدایت الرحمان کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، موقع آنے پر میرے دوست جواب دیں گے، میر یونس عزیز زہری

محکمہ کھیل سے متعلق میرے تحفظات کی گورنر بلوچستان نے بھی توثیق کردی، اپوزیشن لیڈر
کوئٹہ :بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ وہ مولانا ہدایت الرحمان کی باتوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے، وقت آنے پر ان کے دوست اس کا جواب دیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ محکمہ کھیل و ثقافت سے متعلق ان کے تحفظات اور خدشات کو گورنر بلوچستان نے بھی تسلیم کیا ہے۔ایک انٹرویو کے تیسرے حصے میں گفتگو کرتے ہوئے میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ وہ مولانا ہدایت الرحمان کے بیان پر کوئی جواب نہیں دیں گے کیونکہ وہ انہیں جواب دینا اپنی توہین سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مناسب موقع آنے پر ان کے دوست اس معاملے پر جواب دیں گے۔محکمہ کھیل و ثقافت سے متعلق اپنے تحفظات کا ذکر کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ان کے خدشات کو گورنر بلوچستان نے بھی تسلیم کیا ہے اور محکمہ کھیل کے حوالے سے گورنر کی جانب سے تحفظات کا اظہار اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معاملے میں کچھ نہ کچھ ضرور ہے۔میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ محکمہ کھیل و ثقافت کے معاملات پر ان کے تحفظات بدستور برقرار ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!