وفاقی وزیرقانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اٹھائیسویں ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کریں گے۔
اسلام آباد میں نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 28 ویں ترمیم کا ابھی کوئی مسودہ تیار نہیں ہوا، نئی ترمیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کرکے آگے بڑھیں گے۔
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اٹھائیسویں ترمیم کا معاملہ زیر بحث آیا تھا۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ کچھ ارکان نے رائے دی کہ عمران خان کی رہائی کے بدلے اس پر غور کرنا چاہیے، ابھی آئینی ترمیم پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اٹھائیسویں ترمیم کے تناظر میں کچھ ریلیف مل سکتا ہے تو ضرور کرنا چاہیے۔

