بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںوزیراعلی بلوچستان کا نصیرآباد میں ہندو تاجر کے اغوا کا نوٹس، مغوی...

وزیراعلی بلوچستان کا نصیرآباد میں ہندو تاجر کے اغوا کا نوٹس، مغوی کی بازیابی کے لیے بھرپور کارروائی جاری

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نصیرآباد میں ہندو تاجر کے اغوا کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کر دی۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم عمل ہیں اور جلد مثبت پیشرفت کی توقع ہے۔شاہد رند نے واقعے کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مغوی تاجر کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اغوا میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے