جمعرات, اکتوبر 15, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب منتقل ہورہا ہے:...

پاکستان امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب منتقل ہورہا ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب منتقل ہورہا ہے اور پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ خلیجی ممالک، امریکا اور چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ پر توجہ دی، پاکستان شراکت دار ممالک کے مسلسل تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب منتقل ہورہا ہے اور پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال ترسیلاتِ زر 41.6 ارب ڈالر رہیں، رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات تجارت اور ترسیلاتِ زر کے حوالے سے اہم ہیں، چین اور امریکا دونوں کے ساتھ تعلقات کو بیک وقت آگے بڑھایا جا رہا ہے، چین پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے، سی پیک اہم اقتصادی منصوبہ ہے، پاکستان کی اقتصادی ترجیح امداد کے بجائے سرمایہ کاری اور تجارت کا فروغ ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے پہلےمرحلےمیں سڑکوں، بندرگاہوں اور بجلی گھروں سمیت بنیادی ڈھانچےکی تعمیر پرتوجہ دی گئی، دوسرے مرحلے  میں موجودہ بنیادی ڈھانچے سے معاشی فوائد حاصل کرنے اور کاروباری مواقع بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!