بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںبھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر...

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا‘آرمی چیف

کاکول:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کیلئے بہت سی قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں،دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے ۔ ان خیالات کااظہارآرمی چیف نے پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا روایتی پروپیگنڈے سے تاریخ مسخ نہیں کر سکتا۔بھارتی گودی میڈیا حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے چھپانے کی کوشش میں ہے۔قائداعظم محمد علی جناح کے الفاظ آج بھی اس نظرئیے کی گواہی دیتے ہیں کہ ہندو اور مسلمان دو مختلف مذہبی فلسفوں، معاشرتی روایات اور ادب سے تعلق رکھتے ہیں۔آرمی چیف نے کہا ہے کہ مسلمان زندگی کے تمام پہلوؤں میں ہندوں سے مختلف ہیں، ہمارا مذہب، رسم و رواج، روایات، سوچ اور عزائم ہندوں سے مختلف ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ دو قومی نظریے کی بنیاد یہ تھی کہ مسلمان اور ہندو دو قومیں ہیں، ہمارے آبا واجداد نے پاکستان کی تخلیق کی خاطر بے پناہ قربانیاں دیں، انہوں نے نئے وطن کے حصول کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔جنرل عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے، مسلمان اور ہندوں کا مذہب، تہذیب، زبان اور ثقافت یکسر مختلف ہے۔،دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستان کو رتی بھر بھی شک نہیں۔ مسلمانوں اور ہندووں کے درمیان خلیج اتنی بڑی ہے کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔بھارتی میڈیا کی جانب سے تاریخ کو جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے مسخ کرنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ دو قومی نظریہ ایک زندہ حقیقت ہے جسے کوئی میڈیا یا پروپیگنڈہ جھٹلا نہیں سکتا۔پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے