منگل, اکتوبر 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںخضدار میں چار سالہ خشک سالی سے تباہی، ہزاروں بورنگ خشک، باغات...

خضدار میں چار سالہ خشک سالی سے تباہی، ہزاروں بورنگ خشک، باغات سوکھ گئے، زراعت متاثر اور آبنوشی بحران کا خدشہ،لوگ نقل مکانی پر مجبور

خضدار: خضدار میں مسلسل چار سالوں سے جاری خشک سالی نے تباہی مچا دی ہے، ضلع بھر میں ہزاروں بورنگ خشک ہو چکے ہیں جبکہ کئی علاقے مکمل طور پر زیرِ زمین پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔ باغبانہ سمیت نواحی علاقوں زہری، خرخ زیدی اور نال وڈھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑے باغات سوکھ گئے ہیں، پانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگ اپنے آبائی علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مال مویشی بھی پانی نہ ہونے کے برابر ہیں، جس سے مقامی زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومتِ بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ خضدار کے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر چیک ڈیمز تعمیر کی جائیں تاکہ زیرِ زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکے۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو خضدار میں آبنوشی بحران جنم لے سکتا ہے۔ حکومت خشک سالی کو آفت زدہ قرار دے کر متاثرین کے لیے فوری ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!