اورماڑہ : رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے ضلع گوادر میں میگا سولرائزیشن منصوبے کے تحت جامعہ عربیہ دارالتوحید، اورماڑہ میں سولرائزیشن منصوبے کا افتتاح کردیا ہے منصوبہ محکمہ توانائی، حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام مکمل کیا جارہا ہے، جس کا مقصد تعلیمی و دینی اداروں کو شمسی توانائی کی سہولت فراہم کرکے بجلی کے مسائل میں کمی لانا اور متبادل توانائی کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ شمسی توانائی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دے کر بجلی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے بھی ریلیف فراہم کیا جاسکتا ہے۔محکمہ توانائی حکومت بلوچستان کے میگا سولرائزیشن پروگرام کے تحت ضلع گوادر میں مختلف اداروں کو شمسی توانائی کی سہولت فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔

