جمعرات, اکتوبر 1, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسول سنڈیمن اسپتال میں رکن اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی کامیاب...

سول سنڈیمن اسپتال میں رکن اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی کامیاب اینجیو پلاسٹیسرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:بلوچستان میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات اور سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں، جہاں عام شہریوں کے ساتھ اراکین صوبائی اسمبلی بھی سرکاری اسپتالوں سے علاج کرانے لگے ہیں۔ سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراض قلب میں رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ کی کامیاب اینجیو پلاسٹی کی گئی۔ میر رحمت صالح بلوچ نے اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معیاری طبی سہولیات کی دستیابی سے بلوچستان کے عوام کو علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے کی تکلیف اور اضافی اخراجات سے نجات مل رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال کا دورہ کیا اور زیر علاج رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعلیٰ نے میر رحمت صالح بلوچ کی صحت کے بارے میں ڈاکٹروں سے بھی معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لکھا کہ صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کا بنیادی مقصد صوبے کے عوام کو علاج معالجے کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرنے سے نجات دلانا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج کے معیار میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے بڑے اسپتالوں میں ایسے طبی مراکز اور سہولیات دستیاب ہوں جہاں پیچیدہ امراض کا علاج بھی مقامی سطح پر ممکن بنایا جاسکے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے سرکاری اسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ بلوچستان کا ہر شہری اپنے صوبے میں بروقت اور معیاری علاج کی سہولت سے مستفید ہو اور اسے علاج کے لیے کوئٹہ یا صوبے سے باہر جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری ایک مسلسل عمل ہے اور حکومت دستیاب وسائل کو عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بروئے کار لا رہی ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں طبی آلات، تشخیصی سہولیات، ایمرجنسی سروسز اور مختلف امراض کے علاج کی استعداد میں اضافے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ میر رحمت صالح بلوچ کی سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال میں کامیاب اینجیو پلاسٹی اور وہاں علاج کے بعد ان کا اظہار اطمینان اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!