منگل, ستمبر 29, 2026
ہوماہم خبریںیمنی حوثیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: سربراہ پاکستان علماء کونسل

یمنی حوثیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: سربراہ پاکستان علماء کونسل

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف دہشت گرد ہیں اور ان کے پیچھے امت کے دشمن موجود ہیں۔

مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ حرمین شریفین کی سلامتی ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، اس معاملے پر پاکستانی عوام اور قیادت کا عزم واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کے عوام اور قیادت کا عزم غیرمتزلزل ہے، جبکہ اس حوالے سے اللہ تعالیٰ اور سعودی قیادت کے ساتھ عہد ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے اپنی اولاد، جان اور مال تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

مولانا طاہر اشرفی نے سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کے معاملے میں اپنے عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، جبکہ انتہاپسندی اور فکری گمراہی کے خلاف اجتماعی کوششیں کرنا ہوں گی۔

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ نے کانفرنس میں امت مسلمہ کے درمیان اتحاد، اعتدال اور فکری ہم آہنگی کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!