منگل, ستمبر 29, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںگوادر؛ لاپتا ثمینہ کی کسی بھی تنظیم سے ممکنہ وابستگی پر بھائی...

گوادر؛ لاپتا ثمینہ کی کسی بھی تنظیم سے ممکنہ وابستگی پر بھائی کا بیان، خاندان نے لاتعلقی ظاہر کردی

گوادر:

ٹی ٹی سی کالونی گوادر کے رہائشی حنیف ولد چُکّا نے اپنی بہن ثمینہ کی گزشتہ چھ دنوں سے گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تلاش اور صورتحال واضح کرنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو پیغام میں حنیف نے کہا کہ میری بہن ثمینہ 6 دنوں سے لاپتا ہے، ہم ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ثمینہ کسی دیشت گرد تنظیم میں شامل ہوئی ہے تو اس کے اس اقدام سے میرا، میرے گھر والوں یا خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

حنیف نے اپنے خاندان کا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!