منگل, ستمبر 29, 2026
ہوماہم خبریںگورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی...

گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی: اختیار ولی

اسلام آباد: وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانے کے لیے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ خیبر پختونخوا حکومت مہیا کرچکی ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے  اختیار ولی نے کہا کہ وہ وقت آئے گا کہ صوبائی اسمبلی ٹوٹے گی اور مڈٹرم الیکشن کی طرف جانا ہوگا، بصورت دیگر آپشن بہت سارے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ گورنر راج لگانے کے لیے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ خیبر پختونخوا حکومت مہیا کر چکی ہے۔

 پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر راج آئینی مشینری رک جانے کی صورت میں لگتا ہے تاہم خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات چاہتے ہیں، حکومت کو جو چار پانچ دن ملے ہیں اُن سے فائدہ اُٹھائے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!