ٹرمپ کے سخت ترین ناقد ٹکر کارلسن کا کہنا ہے امریکا نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ کے 40 ہزار بم بطور تحفہ دینے کی منظوری دی۔
امریکا میں نیشنل پبلک ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ کے مشہور ناقد ٹکر کارلسن نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ کے 40 ہزار بم دینے کی منظوری دی ہے، ان بموں کی تباہ کاری ہیروشیما پر گرائے جانے والے ایٹم بم سے 6گنا زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بم بھی بطور تحفہ دیئے جا رہے ہیں کیوں کہ اس کے لیے رقم بھی امریکا کی استعمال ہو گی جس کی منظوری امریکی کانگریس نے دی ہے۔
ٹکر کارلسن کے مطابق کانگریس کے 4 ارکان جو یہ تحفہ دینے میں پیش پیش رہے وہ اسرائیلی لابی کا چندہ حاصل کرنے والوں میں ٹاپ پر ہیں۔

