منگل, اپریل 29, 2025
ہومپاکستانبھارت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،نائب وزیر...

بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں،نائب وزیر اعظم

اسلام آباد: قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس کو بھرپور جواب دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مقیم غیر ملکی سفارتکاروں کو موجودہ صورتحال سے اگاہ کر رہے ہیں اور سفارتی سطح پر تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔جمعہ کو ایوان بالا میں پہلگام واقعہ کے خلاف قرارداد پیش کرنے کے موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ قوم نے ایسے معاملات پر ہمیشہ اتحاد دکھایا ہے انہوں نے کہاکہ 22اپریل کو پہلگام میں ایک واقع ہوا میں اور وزیر اعظم اس وقت ترکیہ میں موجود تھے اور ہم نے وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا جس میں پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی شدید مذمت کی گئی انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے سعودی عرب سے واپسی کے بعد ہمیشہ کی طرح بڑے عجیب طریقے سے پاکستان کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف اقدامات اٹھائے جس کے بعد ہم نے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کے اقدامات کو مسترد کیا، انہوں نے کہاکہ بھارت سندھ تاس معاہدہ کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا ہے اس کا ضامن ورلڈ بنک ہے اور یہ پاکستان کے 24کروڑ عوام کی زندگی ہے انہوں نے کہاکہ سندھ تاس معاہدہ صرف پانی کی تقسیم کا معاہدہ نہیں بلکہ پاکستان نے اس کے بدلے میں دو دریا چھوڑے ہیں انہوں نے کہاکہ نیلم جہلم بنانے کی اصل وجہ یہ تھی کہ انڈیا نے اس پر ڈیم بنانا شروع کیا تھا انہوں نے کہاکہ نیشنل سیکورٹی نے کہاکہ یہ کسی قیمت پر بھی قبول نہیں ہے اور اس کا مقصد پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے۔
اور ہم نے اس کو مسترد کیا ہے اور ہم نے دوطرفہ معاہدوں کو معطل کرنے کا عمل شروع کردیا ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے اٹاری بارڈر بند کیا تو ہم نے بھی واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کردیا دوسرا انہوں نے سارک ویزہ کی رعایت ختم کردیا تو ہم نے بھی تمام انڈین کے سارک ویزے کینسل کردئیے صرف سکھ یاتریوں کے ویزے رہیں گے اگر وہ آنا چاہیں گے تو وہ آسکتے ہیں اسی طرح انڈیا نے ہمارے ڈیفنس اتاشیوں کو نکلنے کا حکم دیا تو ہم نے بھی ان کے ڈیفنس،نیول اور دیگر اتاشیوں کو نکل جانے کا حکم 30اپریل تک نکل جانے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے سفارتکاروں اور عملے کو 30تک کردیا ہے تو ہم نے بھی کم کردیا ہے ہم نے انڈیا کے ساتھ ہر قسم کی تجارت ختم کردی ہے اور پاکستان نے اپنی فضائی حدود جس سے انڈیا سے چلنے والی تمام فلائٹس کو بند کردیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم سب ایک صفحے پر ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں اور اپوزیشن کے مشکور ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی جانب سے سفارتی آج سعودی کے وزیر پرنس فیصل میرے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں تمام ممالک کے سفارتکاروں کو بریفنگ دے رہے ہیں کل قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد پریس بریفنگ بھی کی تھی ہم نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی پیش قدمی کا جواب دیا جائے گا اگر کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو ماضی کی طرح جواب ملے گا انہوں نے کہاکہ بہت ہوگا کہ انڈیا کوئی غلطی نہ کرے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہاکہ سارک بھی انڈیا کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں چل رہا ہے انہوں نے کہاکہ 19اپریل کو کابل کا دورہ کیا اور ان کے ساتھ افغان مہاجرین کی واپسی سمیت تمام امور پر بات چیت کی ہے اور ان کو اگاہ کیا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور نہ ہی ہم اپنی سرزمین کو افغانستان کے خلاف استعمال ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو سب کی مشاورت سے آگے لیکر جائیں گے اس موقع پر قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے پہلگام واقعہ اور اس کی آڑ میں ہندوستان کی جانب سے آبی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے