کوئٹہ:کوئٹہ میںفائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی ایس پی سریاب طالب حسین نے بتایا کہ پیر کو کوئتہ کے علاقے سریاب روڈ گرین ٹاون کے قریب غلام سرور نے فائرنگ کرکے بہاول کو قتل کردیا جبکہ مسلح افراد نے غلام سرور سے اسلحہ چھین کراسے بھی فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

