بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںہم سب ایک آزاد جمہوری پاکستان کیلئے کوشش کرینگے، محمود خان اچکزئی

ہم سب ایک آزاد جمہوری پاکستان کیلئے کوشش کرینگے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد،کوئٹہ:پشتونخواملی عومی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں قرآن کی آیت کا ترجمہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”دین میں کسی کے ساتھ زور نہیں کیا جاسکتا“ اس طرح سیاسی فیصلے میں بھی ہر کوئی آزاد ہے۔ جو آدمی پاکستان کو بچانا چاہتا ہے اور پاکستان کو اس صدی کا ایشین ٹائیگر بنانا چاہتا ہے اس نے ہمارے ساتھ اس نقطے پر متفق ہونا ہوگا کہ آئین بالادست ہوگا، پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوں گی، تمام پالیسیاں پارلیمنٹ سے تشکیل پائیگی جس دن مولانافضل الرحمن نے ہماری یہ بات مان لی وہ یہاں ہمارے ساتھ بیٹھے ہوں گے اور ہم سب ایک آزاد جمہوری پاکستان کے لیے کوشش کرینگے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف نے کہا تھاکہ پاکستان زندہ آباد ہمیشہ کے لیے۔ پاکستان ایک دن بھی زندہ آباد نہیں ہوسکتا اگر یہاں آئین تسلیم نہیں کیا جاتا۔ اگر ہم اس آئین کو تسلیم نہیں کرتے جس نے ہمیں اکھٹے رکھا ہے اور آئین اس ملک کو بچانے کے لیے ضروری ہے۔
افسوس ہوتا ہے عمران خان جو کچھ بھی تھا آج وہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کا پاپولر لیڈر ہے اُس کی بہنوں، ایم این ایز، سینٹرز،بڑے بڑے سیاسی اکابرین کو ملنے نہیں دیا جاتا۔ اس سے تو مارشلاء بہتر تھا مارشلا میں بھی ایسے نہیں ہوتاتھا۔ بدترین خونی، قاتل، ڈاکو چاہے امریکہ، روس، جرمنی یاپاکستان کا ہو اُس سے ملاقات پر پابندی نہیں ہوتی۔ لیکن یہاں یہ تماشا ہورہا ہے۔ مولانا فضل الرحمن صاحب اس لشکر کے بغیر کچھ نہیں کرسکے گے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ گزشتہ روز سعودی عرب بھارتی وزیر اعظم آئے تھے ان کے پروٹوکول کو سب نے دیکھا ہوگاہمارے والے بھی صبح شام جاتے ہیں لیکن کسی کو کچھ پتہ تک نہیں ہوتا۔ پاکستان بہت خطرناک دوہراہے پر ہیں ہم تمام پاکستان کے لوگوں کو بشمول حاضر جرنیل، حاضر ججز کو کہتے ہیں کہ آئیں اس ملک کو بچائیں اور ملک کو چلانے اور بچانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ ملکی آئین جس پراتفاق ہے اُس پر عملدر آمد ہو۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے