جنوبی افریقا میں ایرانی سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے استعفیٰ فیملی کو وقت دینے کیلئے نہیں بلکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا میں ایرانی سفارتخانے نے کیرولین لیویٹ کی ناخوشگوار موڈ میں تصویر بھی جاری کی۔
اس کے ساتھ ہی سفارتخانے نے یہ بھی لکھا کہ دھوکہ بہت برا ہوتا ہے، جب آپ کا باس دھوکہ دے اور آپ کو خطرے میں بھیجے جبکہ خود فوڈ ٹرک میں راہ فرار اختیار کرے تو رفاقت سے متعلق آپ کی تمام امیدیں ختم ہو جاتی ہیں، یقینا آپ قاتل سے اس سے زیادہ توقع نہیں کر سکتے۔
ایرانی سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے استعفیٰ فیملی کو وقت دینے کیلئے نہیں بلکہ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایرانی سفارتخانے کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیرولین لیویٹ ترکیہ کے دورے میں صدر ٹرمپ کے ساتھ تھی ہی نہیں۔

