جمعہ, اگست 14, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںگوادر نارتھ فری زون میں گدھوں کے مذبح خانے اور پروسیسنگ فیکٹری...

گوادر نارتھ فری زون میں گدھوں کے مذبح خانے اور پروسیسنگ فیکٹری کیلئے 4 ایکڑ اراضی الاٹ، چین کو گوشت و کھالیں برآمد ہوں گی

گوادر نارتھ فری زون میں پاکستانی اور چینی کمپنی کے مشترکہ منصوبے شہزاد اینڈ شا (پرائیویٹ) کو گدھوں کا مذبح خانہ اور پروسیسنگ فیکٹری قائم کرنے کیلئے 4 ایکڑ اراضی باضابطہ طور پر الاٹ کر دی گئی۔ کمپنی چین کو گدھے کا گوشت اور کھالیں برآمد کرے گی جبکہ سالانہ 1لاکھ 50 ہزار گدھے ذبح کرنے کا کوٹہ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ فیکٹری کی تعمیر کیلئے ابتدائی مٹی کی جانچ مکمل کرلی گئی جبکہ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، محکمہ حیوانات قرنطینہ اور چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز سے ضروری لائسنس اور این او سیز حاصل کیے گئے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں گدھا پال کسانوں کے تعاون سے فارمز قائم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔گوادر نارتھ فری زون سے گزشتہ ماہ ہانگینگ کمپنی نے 195,425 ڈالر مالیت کا گدھے کا گوشت اور کھالیں دو کھیپوں میں چین برآمد کی تھیں۔ چین میں گدھے کی کھال سے ایجیاو (Ejiao) تیار کیا جاتا ہے، جس کی وہاں نمایاں طلب ہے۔ پاکستان میں گدھوں کی تعداد تقریباً 58 لاکھ بتائی جاتی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!