بدھ, اگست 12, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسوراب میں 18 دہشت گردوں کا خاتمہ قابلِ تحسین ہے، واقعے میں...

سوراب میں 18 دہشت گردوں کا خاتمہ قابلِ تحسین ہے، واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(یو این اے)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع سوراب میں سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ 18 دہشت گردوں کا خاتمہ قابلِ تحسین ہے اور یہ کارروائی فورسز کی اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی عزم غیر متزلزل ہے اور دہشت گردی کے اس واقعے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے، حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، جبکہ دہشت گرد عناصر صوبے کے عوام کو ترقی کے اس سفر سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی کیونکہ ریاست دہشت گردی کے سامنے کسی صورت نہیں جھکے گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور ریاست اپنی رٹ ہر صورت برقرار رکھے گی۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور صوبے سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہمارا حتمی عزم ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!