منگل, اگست 4, 2026
ہوماہم خبریںآل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا 8 اگست سے پہیہ...

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا 8 اگست سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں  نے ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ واپس لینے اور علی پرویز ملک کے استعفے کا مطالبہ کر دیاہے اور مطالبات نہ ماننے کی صورت میں 8 اگست سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان بھی کر دیا ۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اویس چوہدری نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں کوروزانہ کی بنیاد پرتبدیلی کافیصلہ واپس لیاجائے،ڈرائیورزکو ایچ ٹی وی لائسنس کا اجراء فوری اور آسان کیا جائے، ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی سے کرایہ اور تیل کی قیمت بدل چکی ہوتی ہے۔ اپنی گاڑیاں اپنے گھروں میں گھڑی کر دیں گے۔

گڈزٹرانسپورٹ اونرزایسوسی ایشن نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں کو ایک ماہ یا پندرہ روزتک منتقل کیا جائے، ادویات،آکسیجن،سبزی فروٹ وغیرہ سب رک جائےگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!