جمعرات, جولائی 23, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںفورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، دو خواتین خودکش بمبار...

فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، دو خواتین خودکش بمبار گرفتار،آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے ضلع سوراب اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں جس میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ضلع سوراب میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ مستونگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور دو خواتین خودکش بمباروں سمیت ان کے سہولت کار کو حراست میں بھی لے لیا۔ 

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

وزیرِاعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن اور 2 خودکش بمبارخواتین سمیت سہولت کار کو گرفتارکرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کسی کو بھی بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گرد بلوچستان اور اس کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں، مجھ سمیت قوم افواج پاکستان کے وطن کی حفاظت کے عزم میں ان کےشانہ بشانہ ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے

error: Content is protected !!