کوئٹہ اور زیارت میں مسلح افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا نے احتجاجاً دھرنا دے دیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ رات سول ہسپتال لائی جانے والی 21 نعشیں ورثا نے وصول کر لیں۔
آٹھ شہید اہلکاروں کی نعشیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔
ورثا نے 14 نعشیں کوئلہ پھاٹک کے قریب سڑک پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دے دیا۔
دوسری جانب ہنہ اوڑک کے رہائشی بھی پانچ نعشیں ایئرپورٹ روڈ کے قریب رکھ کر چوتھے روز بھی دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شہر میں نصف کلومیٹر کے فاصلے پر دو مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔
دونوں احتجاجی دھرنوں کے باعث کوئٹہ شہر کا ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔

