ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی سے پاکستان میں شروع ہوگا۔
سعودی میڈیا العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی آخری رسومات مکمل ہونے کے بعد 11 جولائی سے شروع ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات میں ایران پر پابندیوں، ایران کے منجمد اثاثوں سمیت جوہری پروگرام پر بات چیت کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بلاواسطہ مذاکرات بدھ کے روز دوحہ میں ہوئے تھے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعمیری قرار دیے گئے تھے۔
سعودی میڈیا کے مطابق دوحہ مذاکرات کے بعد ایران کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مذاکرات میں ایران کے منجمد اثاثوں میں کچھ ارب ڈالرز بحال کرنے پر اتفاق ہوا تھا تاہم امریکا کی جانب ایرانی دعوؤں کی تردید کی گئی تھی۔

