پیر, جون 15, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریں'ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا'، اسرائیلی وزیر ایران امریکا معاہدے پر...

‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکا معاہدے پر سیخ پا

اسرائیلی وزیر بن گویر ایران امریکا معاہدے پر چراغ پا ہوگئے  اور معاہدہ ماننے سے انکار کردیا۔ 

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازوکےقومی سلامتی وزیربن گویرنے ایران امریکا معاہدےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا معاہدہ ہمیں پابندنہیں کرتا، ہم اس معاہدےمیں پارٹی نہیں ہیں۔

بن گویر نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ہماری سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کرتا، ہم حزب اللہ کے مکمل خاتمے سے کم کسی بھی چیز پر مطمئن نہیں ہو سکتے۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ زمین کےایک انچ سےبھی دستبردارنہیں ہونگے۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے