ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہماری مسلح افواج نے خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا،امریکا نے ہیلی کاپڑ کو جواز بنا کر ایران کے جنوبی علاقوں پر حملے کئے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہاخطے کے ممالک اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال نہ ہونےدیں،خطے کےممالک سے کہتے ہیں ایران پر حملے روکنے کیلئے ذمہ داری ادا کریں،ہم اپنے دفاع میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا ہمارے خلاف استعمال ہونیوالی ہرفوجی تنصیب کو نشانہ بنائیں گے،ہماری مسلح افواج کی جوابی کارروائی حق دفاع کے تحت کی گئی

