کوئٹہ: شہر میں گزشتہ روز کی طرح ایک بار پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔ شہریوں کو انٹرنیٹ کی بندش کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی موبائل انٹرنیٹ سروس تقریباً سات گھنٹے تک معطل رہی تھی، جس کے باعث صارفین آن لائن رابطوں اور دیگر ڈیجیٹل خدمات سے محروم رہے۔ موبائل انٹرنیٹ سروس کی بار بار بندش پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔

