اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے نئے سربراہ رومن گوفمین کی تقرری پر اختلافات سامنے آگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق رومن گوفمین کی تقرری پر اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے بعد موساد کے بین الاقوامی امور کے شعبے تیویل کے سربراہ عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ موساد کے نئےسربراہ رومن گوفمین وزیراعظم نتین یاہو کےقریبی دوست ہیں۔

