کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے بجٹ منظوری کے لیے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔
فاروق ستار نے کہا کہ بجٹ منظوری کیلئے کامران ٹیسوری کی بطور گورنرسندھ بحالی ہماری ریڈ لائن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے اجلاس میں یہ معاملہ رکھا گیا تھا، ارکان اسمبلی نے معاملے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے پارٹی رہنماوں کا اجلاس بلا کر معاملے پر بات کی جائے گی۔

