اتوار, مئی 31, 2026
ہوماہم خبریںتمباکو اور نکوٹین مصنوعات عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، صدر...

تمباکو اور نکوٹین مصنوعات عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، صدر زرداری کا عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر پیغام

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تمباکو اور نکوٹین مصنوعات عوامی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔

عالمی یومِ انسدادِ تمباکو نوشی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نکوٹین کے نشے سے بچانا قومی ذمے داری ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ای سگریٹ، ویپنگ ڈیوائسز اور نکوٹین پاؤچز بھی تشویش کا باعث ہیں۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ تمباکو دل، پھیپھڑوں اور کینسر سمیت کئی مہلک بیماریوں کا سبب ہے۔

صدر آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ والدین، اساتذہ اور سماجی رہنما آگاہی مہم میں کردار ادا کریں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے