جمعرات, مئی 21, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو خطے سے باہر تک پھیلے...

ایران کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو خطے سے باہر تک پھیلے گی: پاسدارانِ انقلاب

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع ہوئی تو خطے سے باہر تک پھیلے گی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ پچھلی جنگ میں اپنی تمام صلاحیتیں استعمال نہیں کیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو اس کی نئی علاقائی اور غیر علاقائی صلاحیتیں فعال ہو جائیں گی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی طاقت سوشل میڈیا پر صرف کھوکھلے بیانات میں نہیں، بلکہ میدانِ جنگ میں دکھائیں گے۔

دوسری جانب ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جارحیت دوبارہ شروع کی گئی تو جنگ میں جو کچھ سیکھا ہے، اس کی مدد سے مزید حیرت انگیز ردعمل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے کہا تھا کہ ایران میں ممکنہ نئی جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ ایران کے پاس معاہدہ کرنے کے لیے صرف چند دن باقی ہیں، ورنہ امریکا دوبارہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلیٰ سیکیورٹی اجلاس طلب کیا جس میں فوج اور فضائیہ کے سربراہان سمیت اہم دفاعی حکام شریک ہوئے۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں ایران پر ممکنہ امریکی نئے حملے کی صورت میں اسرائیلی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے