جمعرات, مئی 21, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںنوشکی: کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ناکہ بندی، ریکوڈک منصوبے سے وابستہ 17...

نوشکی: کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ناکہ بندی، ریکوڈک منصوبے سے وابستہ 17 افراد اغواء ہونے کی اطلاعات

کوئٹہ: کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر نوشکی کے علاقے مَل میں مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کے دوران ریکوڈک منصوبے سے وابستہ 17 افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز شام کے وقت پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے شاہراہ پر ناکہ قائم کرکے مختلف گاڑیوں کی تلاشی لی۔ اس دوران ریکوڈک پروجیکٹ سے وابستہ 17 افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کی مکمل شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شاہراہ پر آمد و رفت بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں مستونگ، خاران اور نوشکی کے علاقوں میں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں اور ان کی سیکیورٹی پر مامور فورسز پر حملوں کے بعد خطے کی سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔

حکام کی جانب سے تاحال واقعے سے متعلق کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے