پیر, مئی 18, 2026
ہوماہم خبریںبے امنی کی وجہ سے تاجر برادری خوف کا شکار ہے، امن...

بے امنی کی وجہ سے تاجر برادری خوف کا شکار ہے، امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئیگی: مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے  سربراہ  مولانا فضل الرحمان نےکراچی میں کاروباری شخصیت عارف حبیب سے ملاقات کی جس میں  پاکستان کے معاشی حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  بے امنی کی وجہ سے تاجر برادری خوف کا شکار ہے، امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئےگی جس سے معیشت مضبوط ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف کے بجائے مقامی وسائل پر انحصار کیا جائے، ملک کے تاجروں پر اعتماد کیا جائے، اس سے ہم ملک کا قرض اتارسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  اسلام نے معیشت کا مکمل نظام دیا ہے، اس کو فالو کیا جائے،  سودی نظام کے خاتمے سے ملکی معیشت میں واضح  بہتری آئےگی، 2028 تک سود کا خاتمہ اب آئین بن چکا ہے، اگر عمل نہ ہوا تو آئین شکنی کی کارروائی ہوگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے