کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمینٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سردار اختر مینگل کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے اور سیاسی بصیرت کا مظہر بھی۔ آپ جیسے سیاسی قائدین سے بہتر کون سمجھتا ہے سیاست مذاکرات اور انگیجمنٹ کا نام ہے۔ مذاکرات اور انگیج کرنے سے ناممکن بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ یہی پیشکش حکومت کی جانب سے ہر وقت آپ سمیت تمام اپوزیشن اور آئینی دائرے کے اندر رہنے والے تمام مظاہرین کیلئے موجود ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ صوبے بھر احتجاج کے معاملے پر بھی اسی دانشمندی اور سیاسی دور اندیشی کے ساتھ نظر ثانی کریں گے کیوں کہ بالآخر معاملات مذاکرات کی میز پر حل ہوں گے اور صوبائی حکومت بلوچستان کی تمام جائز اور indigenous نمائندہ قوتوں کے ساتھ ملکر بلوچستان اور اس کے عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے کو تیار ہے اور ہم ملکر ہی دہشتگردی، لاقانونیت کے ناسور کو شکست دیکر عوام کی خدمت کر سکتے ہیں۔