نوشکی: کلی مینگل ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، براہوی زبان کے معروف شاعر، ادیب اور دانشور پروفیسر غمخوار حیات جاں بحق
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پروفیسر غمخوار حیات کی میت کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا قائم ہوگئی، جبکہ علمی، ادبی اور سماجی حلقوں نے ان کی وفات کو براہوی ادب کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

